مبشر کھوکھر نمازجنازہ

ملک مبشر کھوکھر کی نمازجنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

Spread the love

مبشر کھوکھر نمازجنازہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر

کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ملک اسد

کھو کھر کے بھائی ملک مبشر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مانووال چوہنگ لاہور میں ادا کی

گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ عزیز و اقارب سمیت اہم سیاسی اور سماجی

شخصیات نے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔

ملک مبشر کو گزشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ ولیمہ کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

ادھر ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ حلف برداری کی تقریب

گورنر ہاؤس میں ہونا تھی۔ حلف برداری کی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ حلف برداری کی تقریب

گورنر ہاؤس میں ہونا تھی۔ حلف برداری کی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مبشر کھوکھر نمازجنازہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply