115

مایوس شائقین نے علی ظفر کا میلہ لوٹ لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (فلم رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سونگ تیار ہیں سے مایوس شائقین نے علی ظفر کا

میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کی پر زور فرمائش پر علی ظفر کی جانب سے تیار

کیے گئے پی ایس ایل کے ترانے’’ میلہ لوٹ لیا‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا۔ پی ایس ایل کی

مناسبت سے تیار کئے گئے ترانے نے کچھ ہی منٹس میں یوٹیوب پر کسی بھی ویڈیو کے سب سے

زیادہ ویوز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ایک ہفتے کے مختصر وقت میں علی ظفر نے مداحوں کے پر زور

اصرار پر ترانہ بنانے کی حامی بھری تھی۔ ریلیز کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل

سامنے آرہا ہے، میلہ لوٹ لیا مداحوں کو متاثر کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔ ویڈیو شیئر

کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف فینز کے لیے۔ واضح رہے کہ

پی ایس ایل کے رواں سیزن کا آفیشل ترانہ تیار ہیں شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا تھا،

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے پہلے دوسرے اور تیسرے سیزن کا ترانہ تیار کرنے

والے علی ظفر سے ترانے کی پرزور فرمائش کی تھی۔

Leave a Reply