Spread the love

مایا علی بااثرخواتین

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مایا علی کو سال 2021

میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب

سے سال کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے اور اس سال پاکستانی اداکارہ مایا علی کو

اس کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔مایا علی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر

کرتے ہوئے بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔اداکارہ

جو پہلے ہی فلم فیئر مڈل ایسٹ سے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق خصوصی گفتگو میں اپنے

خیالات کا اظہار بھی کرچکی ہیں، انہوں نے اس اعزاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ

کے میگزین کا سرورق شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسکرین پر روزانہ اپنے

ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے لیکن فلم فیئر مڈل ایسٹ کی اس کافی ٹیبل بک کا حصہ بننا کچھ

زیادہ خاص ہے۔مایا علی نے اپنے مداحوں اور فا لوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب

کی بے پناہ محبت اور تعاون کی مشکور ہوں۔شوبز شخصیات سمیت مایا علی کے مداحوں کی بڑی

تعداد کی جانب سے انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں

دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس 2020 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ماہرہ خان، مایا علی، سجل

علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز دئیے گئے تھے۔

مایا علی بااثرخواتین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: