ماہ صیام، خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معافی کا اعلان

Spread the love

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت نے ماہ رمضان المبارک کی خوشی میں

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر

دیا جس پر عملدرآمد سے 700 کے قریب افراد ماہ رمضان کی برکات کے تحت

اپنوں کیساتھ افطا ری کر سکیں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کے

مطابق صوبہ کی مختلف جیلوں میں کْل 2780 قیدی موجود ہیں۔ جیل انتظامیہ کی

جانب سے معافی کے اعلان کیساتھ ہی 26 قیدی فوری طور اپنے گھروں کو روانہ

کر دیئے گئے جبکہ 635 مزید قیدی معافی کی بدولت رہا کئے جائینگے۔آئی جی

جیل کے مطابق صوبہ کی جیلوں میں سات ہزار قیدی ایسے بھی ہیں جن کے

مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ماہ صیام کے دوران کیسز کا فیصلہ

ہونے اور سزا کی صورت میں انہیں بھی یہی سہولت دی جا سکے گی۔ جیل

انتظامیہ کی مطابق دہشت گردی میں ملوث قید ی اس ریلیف کے حق دار نہیں

ہونگے، جیل میں سختیاں اور قید کی صعوبتیں گزارنے والے قیدیوں اور ان کے

اپنوں کیلئے ماہ مبارک میں رہا ئی کی خوشی کسی عید سے کم نہیں ۔

Leave a Reply