رمضان المبارک کا چاند

ماہ ذا لحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10جولائی کو ہوگا

Spread the love

ماہ ذا لحجہ کا چاند

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 21

جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش

10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29

ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی

2021 کو ہوسکتی ہے، اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی

توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔

عید ممکنہ طور پہر21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔

سعودی عرب میں عیدالاضحی 20جولائی بروزمنگل کو ہوگی،ماہرفلکیات

سعودی ماہرین فلکیات نے کہاہے اس سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، جس کے

باعث یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطا بق سابق استاد و ماہر فلکیات قسیم

یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا رکن اعظم وقوف

عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عیدالاضحی 20 جولائی

منگل کو ہوگی ۔ سعو د ی میڈیا کا کہناتھا حتمی تاریخ کا اعلان سعودی اعلی عدالتی کونسل کی کمیٹی

کرے گی۔

ماہ ذا لحجہ کا چاند

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply