118

ماہرینِ طب نے طلبہ کو بہترین تعلیمی کارکردگی کا گُر بتا دیا

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ رپورٹر) ماہرین طب تعلیمی گُر

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 7 گھنٹے سونے والے نوجوان 9 گھنٹے سونے والوں کی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میڈیکل کالج میں طلبہ کے جینز پہننے پر پابندی

امریکی جریدے میں برمنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے، کہ نیند کے دورانیے کے طلبہ کی تعلیم اور صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین نے پرائمری اور ثانوی جماعت کے 1724 طلبہ پر تحقیق کی، جس کے مطابق 7 گھنٹے سونے والے 13 سے 19 سال والے طالب علم 9 گھنٹے سونے والے طالب علموں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

عمر بڑھنے کیساتھ ساتھ نیند کا کم کرنا ضروری

رپورٹ کے مطابق عمر بڑھنے کیساتھ ساتھ سکول کے طالب علموں کو نیند کی بھی کم ضرورت ہوتی ہے، جیسا کہ 10 سال کی عمر والوں کو 9 سے ساڑھے 9 گھنٹے، 12 سال والوں کو 8 سے ساڑھے 8 گھنٹے اور 16 سال کی عمر والے طالب علموں کو 7 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے-

ماہرین طب تعلیمی گُر

Leave a Reply