ماہرہ کے دل کا ٹکڑا، مایا علی کے نینا، سعدیہ خان کی خوشی، ثنا فخر کا جنون

ماہرہ کے دل کا ٹکڑا، مایا علی کے نینا، سعدیہ خان کی خوشی، ثنا فخر کا جنون

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ماہرہ کے دل کا

ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست کے ہمراہ

تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے دل کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا ایپ

انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے اپنی ایک قریبی دوست کی سالگرہ کے موقع پر ان

کیساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں اور ان کیساتھ ماہرہ خان کی جانب سے کیپشن

میں لکھا گیا ہے کہ میرے دل کا ٹکڑا، میرا مکمل دل، میں ایسا کیا کہوں جو آج

تک پہلے نہیں کہا، ایسا کیا لکھوں جو آج تک پہلے تم نے نہ پڑھا ہو، تم سب

جانتی ہو۔

=–= شوبز کی ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ماہرہ خان کا اپنی قریبی دوست انسیا فیصل کے لیے مزید کہنا تھا کہ کیا آج تک

یہ بات انہوں نے اپنی دوست کو بتائی ہے کہ ان کی دوست ان کی ہر دعا میں

شامل ہے، یہ دوستی نہیں عشق ہے۔ ماہرہ خان کی تصاویر سے اندازہ لگایا جا

سکتا ہے کہ ان کی یہ دوستی کافی پرانی ہے، اِن تصاویر میں ان کے ماضی اور

حال دونوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

=-،-= نینا ڈھونڈے ہے کہاں، سپنوں سا بابل کا جہاں، مایا علی

فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی نئی تصاویر پر اپنے دل کا

حال لکھ دیا۔ اداکارہ مایا علی نے اپنے منفرد انداز میں شوٹ کی گئی تصاویر

اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ مایا علی کو ایک بالکل

الگ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان تصاویر کو پسٹ کرتے ہوئے اداکارہ

نے کیپشن میں ” نینا ڈھونڈے ہے کہاں، سپنوں سا بابل کا جہاں ” لکھا ہے۔ مایا

کی تصویر پر مداح مختلف قسم کے کمنٹس دے رہے ہیں۔

=-،-= سعدیہ خان ایشوریہ سے اپنی خوبصورتی کا سن کر نہال

اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان ایشوریہ سے اپنی خوبصورتی کا سن پھولے نہیں سما

رہیں۔ سعدیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ

ایشوریا رائے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراﺅں نے

ہلکے گلابی رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ ایشوریہ نے کرونا

وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے

کیپشن میں لکھا کہ ایشوریہ رائے اس سیارے کی سب سے خوبصورت اور

پُرسکون خاتون ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سن کر میرے پاﺅں زمین پر نہیں ٹِک

رہے جب ایشوریہ رائے نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔

سعدیہ خان نے مزید لکھا کہ مجھے اب اپنی خوبصورتی پر یقین آ گیا ہے کیونکہ

ملکہ حسن ایشوریہ رائے نے ایسا کہا ہے۔

=-،-= ثنا فخر پر سکوائش کھیلنے کا جنون سوار ہو گیا

نامور اداکارہ ثنا فخر پر سکوائش کھیلنے کا جنون سوار ہو گیا ہے، اس ضمن

میں اداکارہ کراچی کے مقامی کمپلیکس میں سکوائش کی تربیت حاصل کر رہی

ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثنا فخر جم میں ایکسرسائز کے بعد سکوائش کی

تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی کھیل ہے

بلکہ فٹنس برقرار رکھنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شوقیہ

طور پر سکوائش کھیل رہی ہوں اور اس کا مقصد صرف خود کو فٹ رکھنا ہے۔

میں خواتین کو بھی یہی مشورہ دوں گی کہ وہ اس کھیل کو ایکسرسائز کے طور

پر ضرور اپنائیں، تاکہ فٹ رہ سکیں۔

ماہرہ کے دل کا ، ماہرہ کے دل کا ، ماہرہ کے دل کا ، ماہرہ کے دل کا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply