ماہرہ خان نے اپنی کامیابی کو ٹیم ورک قرار دیدیا

Spread the love

ماہرہ خان کامیابی

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

کہا ہے کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں اپنی ٹیم کی وجہ سے ہوں۔اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ

انسٹاگرام پر اپنے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا لوگ

ہمیشہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اپنی ٹیم خاص کر اپنے میک اپ آرٹسٹ کی اتنی تصاویر کیوں

شیئر کرتی ہوں، اکثر مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس بات کا جواب کیا دوں، آج میں عدنان کیلیے پوسٹ

لکھ رہی ہوں تو سوچا آپ سب سے بھی شیئر کردوں۔ماہرہ خان نے کہا ان کے ایم ٹی وی پر بطور وی

جے کیریئر کے آغاز کے وقت عدنان انصاری اسسٹنٹ میک اپ آرٹسٹ تھا، ہم اس وقت سے ایک

ساتھ کام کررہے ہیں، وہ میرا دوست، بھائی اور راز دار ہے، وہ جانتا ہے میں کب افسردہ ہوتی ہوں

اور مجھے کیسے ہنسانا ہے، ہم ایک ساتھ ہنستے ہیں، روتے ہیں، رات بھر ڈانس کرتے ہیں، پاگلوں

کی طرح کھاتے ہیں اور دنیا گھومتے ہیں، وہ میرے خاندان کا حصہ ہے۔

ماہرہ خان کامیابی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply