mahira khan and maya ali jtnonline

ملتے ہیں بریک کے بعد، ماہرہ خان، ہیلو فرینڈز میں آ گئی، مایا علی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ماہرہ خان مایا علی

لالی وڈ انڈسٹری کی دو مقبول ترین اداکاراﺅں نے، سوشل میڈیا پر اپنی اپنی مصروفیات سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں، معروف اداکارہ ماہرہ خان نے، خود کو عارضی طورپر سوشل میڈیا سے علیحدہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تو مایا علی کی سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی ہے۔

——————————————————————————
یہ پڑھنا مت بھولیں : موت پر کمائی، دوہرا رویہ، اندر کا شیطان اور سالگرہ
——————————————————————————

اس ضمن میں سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ ماہرہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ کچھ عرصے کےلئے سوشل میڈیا سے علیحدہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں۔جبکہ رواں ماہ کچھ دِنوں کیلئے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنیوالی، ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں۔

لو جی میں سوشل میڈیا پر واپس آگئی، نظریں جھکائے مسکراتے ہوئے اعلان

جس کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ مایا علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں اُنہوں نے مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ،اور وہ نظریں جھکائے مُسکرا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، لو جی میں سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہوں۔

دُعا ہے اﷲ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھے

اپنے مداحوں کےلئے لکھا، میں اُمید کرتی ہوں آپ سب رمضان محفوظ طریقے سے، گھروں میں رہتے ہوئے اپنے پیاروں کیساتھ گُزار رہے ہوں گے۔ مایا علی نے لکھا، میری دُعا ہے اﷲ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھے، ہمیں اِس عالمی وباء سے بچنے کی توفیق عطا کرے، انشاءﷲ یہ وقت بہت جلد گزر جائے گا۔

قارئین : ہماری کاوش اچھ لگے تو شیئر کریں ، اپڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

یاد رہے کہ رواں ماہ 7 اپریل کو مایا علی نے، اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اِس بات کا اعلان کیا تھا، وہ کچھ دنوں کےلئے سوشل میڈیا سے دور ہورہی ہیں۔

ماہرہ خان مایا علی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply