میری ماں اور بیوی میرے خلاف مل کر بنگالی میں جھگڑا کرتی ہیں، ابھیشک

میری ماں اور بیوی میرے خلاف مل کر بنگالی میں جھگڑا کرتی ہیں، ابھیشک

Spread the love

ممبئی، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ماں بیوی اور ابھیشک

بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا

رائے اپنے خاندان کے افراد بالخصوص امیتابھ بچن اور جیہ بچن سے کافی قریب

ہیں۔ ابھیشک اور ایشوریا اکثر انٹرویوز میں اپنے خاندان سے اپنی قربت کا ذکر

کرتے ہیں۔ تاہم ابھیشک نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ جیہ بچن اور

اہلیہ ان کے خلاف اکٹھے ہو کر ان سے جھگڑا بنگالی میں کرتی ہیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایک انٹرویو میں ابھیشک سے پوچھا گیا تھا کہ ان کی والدہ اور بالی ووڈ کی سینئر

اداکارہ جیہ بچن، اہلیہ ایشوریا سے تلخ کلامی یا بحث کے دوران ان کا ساتھ دیتی

ہیں یا ان کی اہلیہ ایشوریا کا دفاع کرتی ہیں اس پر ابھیشک نے کہا تھا کہ دونوں

میرے خلاف ایک ہو جاتی ہیں۔ انھوں نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں بنگالی

میں مجھ پر حملہ آور ہوتی ہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میری ماں بنگالی ہیں جبکہ

ایشوریا نے بنگالی فلم ڈائریکٹر و اداکار ریتو پرانو گھوش کے ساتھ بنگالی ڈرامہ

فلم چھوکر بالی میں کام کیا تھا، اس لیے وہ بھی بنگالی بول سکتی ہیں۔ ابھیشک کا

کہنا تھا کہ جب بھی یہ دونوں میرے خلاف اکٹھی ہوتی ہیں تو یہ آپس میں بنگالی

میں گفتگو شروع کر دیتی ہیں۔

=-،-= عائزہ خان کی ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ عائزہ خان کی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر

ویڈیو وائرل مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ عائزہ خان سوشل

میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز شیئر

کرتی رہتی ہیں، جب سے عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا ہے وہ

مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی بھی ہیں جو کہ خوب وائرل ہوتی ہیں، یہ ویڈیو

ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جاتی ہیں۔ انسٹا گرام پر 9.5 ملین

فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو

شیئر کی ہے جس میں وہ سڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔

عائزہ خان نے ایشوریا رائے پر فلمائے گئے مشہور بھارتی گانے سلسلہ یہ چاہت

کا پر مختصر سی ویڈیو بنائی ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا سٹوری پر شیئر

کی ہے جو کہ خوب مقبول ہو رہی ہے۔

ماں بیوی اور ابھیشک ، ماں بیوی اور ابھیشک ، ماں بیوی اور ابھیشک

Leave a Reply