Ayyan-Ali

ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی نصف آمدن فلاحی کاموں کیلئے وقف کردی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ماڈل گلوکارہ ایان علی

پاکستان کی مشہور ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ

فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم

اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں پر خرچ کرونگی۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت کا ماڈل ایان علی کی بذریعہ انٹر پول گرفتاری کا حکم
————————————————————————-

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ماڈل ایان علی نے لکھا کہ دوستو میں اس بات پر

یقین رکھتی ہوں کہ آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ بہتری کی طرف

لے جاتا ہے۔ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ سے وہ چیز شیئر کرنے

جارہی ہوں جو میں ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔ ہمیشہ سوچتی تھی کہ آپ کے

آس پاس موجود منفی چیزوں کے باوجود دنیا کو ایک بہتر جگہ کس طرح بنایا جا

سکتا ہے اور میرے خیال میں اس سے بہتر آئیڈیا اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔

میری فلاحی آرگنائزیشن ” بی مائی فرینڈ فاؤنڈیشن” برطانیہ میں رجسٹرڈ

میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے میرے پہلے میوزک البم نتھنگ لائک ایوری

تھنگ اور کسی بھی دوسرے پراجیکٹ جو کہ میں مستقبل میں کروں گی کی

رائلٹی سے ہونیوالی سالانہ آمدنی کا 50 فیصد منافع ” بی مائی فرینڈ فاؤنڈیشن”

کو عطیہ کروں گی۔ انکی فلاحی آرگنائزیشن ” بی مائی فرینڈ فاؤنڈیشن” برطانیہ

میں رجسٹرڈ ہے ۔ یہ فاؤنڈیشن خواتین اور بچوں کی کسی بھی شکل میں مدد

کرنے کیلئے کام کررہی ہے جس میں تعلیم، طبی سہولیات اور قانونی مدد وغیرہ

شامل ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
———————————————————————————–

خیال رہے ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ

سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں

عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن

درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش

نہیں ہوئیں۔ جس کے باعث ان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور انکا اپارٹمنٹ

بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔

ماڈل گلوکارہ ایان علی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply