مانچسٹر یونائیٹڈ پلئیرزنے لہرایا فلسطینی پرچم، اسرائیل،مونٹی نیگرو میچ منسوخ

مانچسٹر یونائیٹڈ پلئیرزنے لہرایا فلسطینی پرچم، اسرائیل،مونٹی نیگرو میچ منسوخ

Spread the love

مانچسٹر، یروشلم (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ پلئیرز

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال پوگبا اور عماد ڈیلو نے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں

فلسطینی پرچم لہرا کر فٹبال کے ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔ پال پوگبا اور

عماد ڈیلو نے گزشہ رات کو کلب کی فولام کیخلاف 1-1 سے برابری کے بعد

گرﺅنڈ میں فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر کے سوشل

میڈیا پر داد وصول کی۔ پوگبا جو مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر کی حیثیت سے

کھیلتے ہیں، انہوں نے فلسطین کا جھنڈا اٹھایا تو ڈیلو نے بھی ان کیساتھ پرچم کو

تھاما اور ہزاروں شائقین کے سامنے اپنی ٹیم کے ساتھی کیساتھ گراﺅنڈ کا چکر

لگایا۔ انگلش پریمیر لیگ کے فٹ بالروں کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے

کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل ہفتے کے روز ومبلے میں چیلسی کیخلاف لیسٹر

سٹی کی فاکس “ایف اے کپ ” کے فائنل میں فتح کے بعد لیسٹر سٹی کے کھلاڑی

حمزہ چوہدری اور ویسلے فوفانا نے بھی فلسطینی پرچم لہرایا تھا۔

=-.-= فٹبال میچ اسرائیل اور حماس کی لڑائی کے سبب منسوخ

اسرائیل اور مونٹی نیگرو کے مابین 5 جون کو ہونیوالا دوستانہ فٹبال میچ اسرائیلی

فوج اور فلسطینی حماس تنظیم کے مابین جاری لڑائی کی وجہ سے منسوخ کردیا

گیا ہے۔ اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن ( آئی ایف اے ) کے جاری کردہ بیان کے

مطابق یہ میچ جسے دونوں ایسوسی ایشنز کے مشترکہ فیصلے سے منسوخ کیا گیا

ہے، اسرائیل کے شمال میں واقع ساحلی شہر حیفا کے سامی عوفر سٹیڈیم میں کھیلا

جا نا تھا۔ اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے مونٹی نیگرو کی فٹبال ایسوسی

ایشن کو موجودہ حالات کا احساس ہے، ایسے میں اس بات کا عزم کرنا مشکل ہے

کہ اسرائیل میں سکیورٹی کی صورتحال میں کب تبد یلی آئے گی۔ دریں اثناء 9

جون کو لزبن میں پرتگال کیخلاف اسرائیل کا دوستانہ میچ طے شدہ منصوبے کے

مطابق ہوگا، لیکن سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے اسرائیلی ٹیم کو خصوصی

تیاری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

مانچسٹر یونائیٹڈ پلئیرز

Leave a Reply