khabar i Hai jtnonline

مانچسٹر کا پاکستانی کونسلر معطل، امریکہ میں پاکستانی نژاد کو قید کی سزا-؟

Spread the love

لندن، واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) مانچسٹر کا پاکستانی کونسلر

پاکستان میں شادی میں شرکت پر مانچسٹر کے کونسلر آفتاب رزاق کو معطل کر دیا

گیا، فیس بک پر پوسٹ کردہ تصاویر میں آفتاب رزاق کو مبینہ طور پر پاکستان میں

ایک شادی میں شریک دیکھا جا سکتا ہے-

=-= یہ بھی پڑھیں: امریکی سپریم کورٹ کا سوڈان کو بڑا جھٹکا

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مانچسٹر شہر کے ایک کونسلر کو پاکستان کا

سفر کرکے شادی میں شرکت کرنے پر لیبر پارٹی نے معطل کر دیا۔ یہ اقدام

کونسلر آفتاب رزاق کی مبینہ تصاویر فیس بک پر سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا

جس میں وہ پاکستان کے شہر کھاریاں میں ایک شادی میں شر یک تھے۔ برطانیہ

میں کووڈ کے موجودہ ضوابط کے تحت چھٹیوں یا دیگر تفریحی مقاصد کیلئے

بیرونِ ملک سفر کرنا غیر قانونی ہے۔

=-= امریکہ میں جعلسازی کا الزام ثابت، پاکستانی نژاد کو 12 سال قید کی سزا
——————————————————————————–

امریکی فیڈرل جج نے اعلیٰ سطح کے امریکی حکام کیلئے لابنگ کرنے اور غیر

ملکی ایجنٹ کی حیثیت سے اپنے کام کو چھپانے کیلئے جعل سازی کے الزام میں

پاکستانی نژاد امریکی نژاد سرمایہ کار کو 12 سال قید کی سزا سنا دی۔ کیلیفورنیا

کے رہائشی عماد زبیری پر 17 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک

کروڑ 57 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ دسمبر 2016ء میں

عماد زبیری نے ٹرمپ کی افتتاحی کمیٹی کو 9 لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا تھا۔ وہ 2012

میں صدر براک اوباما کی دوبارہ انتخابی مہم کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈز دینے

والے تھے۔ انہوں نے ہلیری کلنٹن کی 2016ء کی صدارتی مہم کیلئے بھی ایک

لاکھ ڈالر کا فنڈ دیا تھا اور 2014ء میں ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم، 2015ء میں

کیلیفورنیا کی اسوقت کے اٹارنی جنرل کمالا ہیرس کیلئے بھی فنڈز جمع کیے تھے۔

= قارئین =-:کاوش پسند آئی ہو گی، فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں
——————————————————————-

استغاثہ نے عماد زبیری پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر ملکی شہریوں اور غیر ملکی

حکومتوں کے نمائندوں کو واشنگٹن میں اپنے اثرو رسوخ کو امریکی خارجہ

پالیسی میں ردوبدل اور اپنے کلائنٹس کیلئے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کی پیش

کش کرتے ہیں جبکہ پراسیکیوٹرز نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی اداروں سے 2012ء

اور 2016ء کے درمیان 5 سالوں میں غیر قانونی رقم اکٹھی کی گئی تھی تاہم ان

فنڈز کے ذرائع کو ظاہر نہیں کیا گیا-

مانچسٹر کا پاکستانی کونسلر

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply