مال روڈاحتجاج،ضلعی انتظامیہ کا اپوزیشن کو اجازت دینے سے انکار

Spread the love

لاہور( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنرلاہورنے اپوزیشن جماعتوں کوکل یومِ سیاہ

منانے کے اعلان کے پیشِ نظر مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر

جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔لہذا ڈی سی آفس

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی نمائندوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا ، احتجاج

کسی صورت مال روڈ پر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ترجمان ضلعی

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مال روڈ پر احتجاج کیا گیا تو دفعہ 144کی خلاف

ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور کسی صورت میں مال روڈ کو بند کرنے کی

اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply