مالی میں فوجی افسران کے عہدوں کی تبدیلی پر بغاوت، صدر، وزیراعظم گرفتار

مالی میں فوجی افسران کے عہدوں کی تبدیلی پر بغاوت، صدر، وزیراعظم گرفتار

Spread the love

بماکو (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) مالی میں فوجی بغاوت

مالی میں فوج نے نگران حکومت میں شامل دو سابق فوجی افسروں کو کابینہ سے

نکالے جانے پر بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر کے صدر، وزیراعظم اور

وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا۔ اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے صدر، وزیراعظم کی

گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی اور ملکی اقتدار سویلین حکومت

کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تازہ فوجی بغاوت پر ملٹری قیادت کی جانب سے

تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم عالمی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں

12 رکنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق مالی کی فوج نے ملک کی نگراں حکومت کے ان دو سابق

فوجی افسران جنہوں نے گزشتہ برس فوجی بغاوت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا کے

عہدے تبدیل کیے جانے پر نگراں حکومت کے صدر باہ نداو او وزیراعظم مختار

وان کو حراست میں لے لیا۔ مالی میں گزشتہ برس اگست میں ملکی سرحدوں پر

شدت پسندوں سے نبرد آزما فوجیوں نے اپنی تنخواہوں اور مراعات سے ناخوش ہو

کر ملکی اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ مالی کے عوام گو حکومتی اقدامات سے مطمئن

نہیں تھے، تاہم فوجی بغاوت کی بھی حمایت نہیں کی تھی۔ عالمی سطح پر بھی

فوجی بغاوت کی شدید مخالفت دیکھنے میں آئی اور مالی پر سخت اقتصادی پابندیاں

عائد کی گئی تھیں جس کے بعد فوجی حکومت ملک میں سویلین حکومت کو اقتدار

سونپنے پر رضامند ہوئی تھی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اسوقت کے فوجی بغاوت کی قیادت کرنیوالے اسیمی گویتا نے ملک میں نگراں

حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا جو ڈیڑھ سال میں صاف و شفاف انتخابات کراکے

اقتدار منتخب حکومت کو سونپ دے گی۔ اسیمی گویتا نگراں حکومت میں خود نائب

صدر بن گئے اور فوجی بغاوت کے ایک اور کردار جنرل سادیو کمارا کو وزیر

دفاع مقرر کیا گیا تھا جبکہ ایک اور فوجی بغاوت رہنما جنرل ملک ڈیا کو بھی

کابینہ میں لیا گیا۔ ستمبر 2020ء میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار

رواں ماہ کابینہ میں ردوبدل کی گئی اور سابق فوجی بغاوت کی قیادت کرنیوالے

اسیمی گویتا اور جنرل سادیو کمارا کے عہدے تبدیل کیے گئے۔ کابینہ کا یہ فیصلہ

ملک میں دوبارہ فوجی بغاوت کا سبب بنا۔

مالی میں فوجی بغاوت

Leave a Reply