0

مالیاتی پیکج ، آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

Spread the love

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے ناکافی ٹیکس آمدن، بینکوں سے قرض لینے کی زیادہ شرح اورمعاشی اصلاحات کی رفتار کم ہونے پر تشویش کا اظہار ہے.

وزارت خزانہ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالیاتی پیکج لینے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت پاکستان ناکافی ٹیکس آمدن کو بڑھانے ، بینکوں سے قرض لینے کی شرح کم جبکہ سبسڈیز کا دائرہ مزید محدود کرنے ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کرنے کا کہا ہے ۔

آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے کے نقصان کم جبکہ معاشی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کا بھی کہا ہے.

Leave a Reply