Maldives pic 52

کرونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ، مالدیپ حکومت کا عوام کیلئے بڑا اعلان

Spread the love

مالے(جے ٹی این آن لائن اکنامک نیوز) مالدیپ حکومت اعلان

مالدیپ کی حکومت نے نوول کرونا وائرس کی وباء کے دوران عوام کی مالی معاونت کرنے کیلئے اگلے 2 ماہ کے دوران پانی اور بجلی کی قیمتوں میں رعایت دیدی۔

بجلی اور پانی کے بلوں میں 40 اور30 فیصد ریلیف دیا جائیگا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ ابراہیم امیر نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اپریل اور مئی کے دوران بجلی کے 40 اور پانی کے 30 فیصد بِل ادا کرنے کیلئے حکومت نے 1 کروڑ 95 لاکھ امریکی ڈالرز مختص کر دیئے ہیں۔ امیر نے کہا نوول کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں-

مزید پڑھیں : کرونا وباء سے عالمی معشیت کو بڑا نقصان

مالدیپ کی جانب سے عوامی صحت کی ایمرجنسی نافذ کرنے کے فیصلے سے ملکی معیشت کو بھی ناگزیر نقصان پہنچے گا۔ کرونا وائرس کی وباء کے باعث مالدیپ میں سیاحوں کی آمد میں 12 سے 35 تک فیصد کمی آسکتی ہے۔ رواں سال مالدیپ کی جی ڈی پی 0.5 سے 5.6 فیصد رہنے کی توقع کی جارہی ہے جس کا ابتدائی طور پر 7.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

روزگار کا نقصان کم کرنے کیلئے بزنس مین حکومتی معاشی امداد استعمال کریں

ابراہیم امیر کا مزید کہنا تھا روزگار کا نقصان کم کرنے کیلئے کاروباری حضرات کو چاہیئے کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی معاشی امداد استعمال کریں۔ نوکریاں بچانے سے گھروں میں اشیاء کی کھپت یقینی بنائی جاسکے گی، جس سے ملکی معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

ملک میں 13 مریض، تمام کا علاج جاری، بہتری کی جانب گامزن

مالدیپ کی حکومت نے نوول کرونا وائرس کی وباء کے دوران سیاحت، مچھلی کی برآمد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں- بیماری کی وجہ سے ملک میں اب تک 13 مریض سامنے آچکے ہیں۔ ابراہیم امیر کے مطابق تمام مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور ان میں بہتری کے اثرات نمایاں ہوتے جا رہے ہیں-

مالدیپ حکومت اعلان

Leave a Reply