مالاکنڈ میں بے اولاد جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

مالاکنڈ میں بے اولاد جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

Spread the love

مالاکنڈ،پشاور(جے ٹی این آن لائن کے پی کے نیوز) مالاکنڈ 5 جڑواں بچے

خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں

بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بونیر کے

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ( ڈی ایچ کیو) ہسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ

بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت

مند ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدا ہونے والے

بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ہاں

شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر سارا خاندان بہت زیادہ

خوش ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: ابو شادی پر کتنا خرچ آ تا ہے .. انڈے اور ڈنڈے میں فرق ؟

گزشتہ برس نومبر میں پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے محمدی چوک میں واقع

نجی ہسپتال میں بھی ایک خاتون نے چار جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ ڈاکٹرز نے

بتایا تھا کہ بچوں کی پیدائش آپریشن کے بغیر ہوئی، زچہ اور بچوں کی صحت کو

تسلی بخش قرار دیا گیا تھا۔ مذکورہ خاتون کے ہاں شادی کے چار سال بعد اولاد کی

پیدائش ہوئی تھی۔ جڑواں بچوں میں 2 لڑکیاں اور2 لڑکے شامل تھے۔

==-== 2020ء کیلئے 5 اعلیٰ آفیسرز دیانتدار ترین قرار

2020ء کے لئے پانچ اعلیٰ افسران کو دیانتدار ترین ملازمین قرار دیدیا ہے، جن

میں صوبائی چیف کنزویٹر آف فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اظہر علی، اے ایس پی فرنٹیئر

کانسٹیبلری آمنہ بیگ، طارق جاوید مینگل، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بلوچستان،

مختیار پارس ڈی جی سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد، دریان خاتون میمن

پرنسپل گرلز سکینڈری سکول سکھر شامل ہیں۔ ان افسران کو اپنے اپنے شعبوں

میں شاندار کام، دیانتداری اور ایمانداری پر ایوارڈا سے نوازا گیا ہے ان قابل ترین

افسران کو جیولری کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مالاکنڈ 5 جڑواں بچے

Leave a Reply