ماضی کے30برس کی خرابیاں چند ماہ میں درست نہیں ہوسکتیں،عثمان بزدار

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ماضی کے30برس کی خرابیاں چند ماہ میں درست نہیں ہوسکتیں، پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کیلئے ریکارڈ قانون سازی کرکے صوبے میں جلد تبدیلی لائینگے،سسٹم کو درست کرنے کیلئے اصلاحات کررہے ہیں، صوبائی وزراء کو کارکردگی میں مزیدبہتری لانا ہوگی،کام کرنے والوں کو سرآنکھوں پر بیٹھائیںگے جبکہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والوں سے بازپرس ہوگی۔تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارکان اسمبلی میرے ساتھی ہیں اور ہم صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرے وزیر مکمل بااختیار ہیں جبکہ ماضی کی طرح اختیارات کو وزیراعلیٰ آفس میں نہیں رکھا گیا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس دیگر ڈویژن میں بھی منعقد کئے جائیں گے جس سے لوگوں میں احساس محرومی دور ہوگا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بل منظوری کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں اور پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ بل لانے پر بھی ممبرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی.

Leave a Reply