ماضی کے مقابلے میں اب بہت بہتر ہوچکی ہوں ، کترینہ کیف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی اور اعتراف کیا کہ اب وہ ماضی کے مقابلے بہتر ہو چکی ہیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ انہوں نے محض 17 سال کی عمر میں اداکاری کی شروعات کی اور اب وہ ڈیڑھ دہائی انڈسٹری میں گزارنے کے بعد بہت کچھ سیکھ چکی ہیں۔کترینہ کیف نے بتایا کہ سلمان خان کی آنے والی فلم بھارت میں اچانک انہیں کاسٹ کیا گیا اور انہیں یہ تک معلوم نہیں تھا کہ فلم کی ٹیم انہیں پریانکا کی جگہ کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا سب سے بہترین دوست بھی قرار دیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply