ماضی میں بڑے لوگوں کو نہی پکڑا گیا اس لئے کرپشن پروان چڑھی، چیرمین نیب

Spread the love

اسلا م آ با د (جنرل رپورٹر)چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ

نیب ایک غیر جانبدار ادارہ ہے اور احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری

رکھے گا، پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا

گیا، اس سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، پیر کے روز چیرمین نیب نے

ایک بیان میں کہا کہ اب ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، اس کا اثر بتدریج

نچلے درجے کی کرپشن کو بھی کم کرے گا، ایک تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے

بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف ہے اور یہ ملکی معشیت پر منفی طور

پر اثرانداذ ہو رہا ہے،بزنس کمیونٹی اور غیر سرکاری حضرات جن کا تعلق پبلک

آفس اور پبلک فنڈز کے ساتھ نہیں ہے وہ بلاخوف اور دلجمعی سے اپنا مثبت کام

جاری رکھیں، نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے

خلاف ہے، نیب کسی طرح ملکی معشیت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے

خلاف نہیں ہے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کیے جانے والوں کو نیب سے

کوء شکایت نہیں ہو گی۔

چیرمین نیب

Leave a Reply