ماسک کرونا سے بچاؤ کا ذریعہ، مکمل لاک ڈاﺅن، کاروبار بند کرنا ناممکن، وزیراعظم

ماسک کرونا سے بچاؤ کا ذریعہ، مکمل لاک ڈاﺅن، کاروبار بند کرنا ناممکن، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن پاکستان) ماسک کرونا سے بچاؤ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کرونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی

ہے، تاہم وسائل کی کمی کے باعث ملک میں مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کرونا ویکسین سے

متعلق قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کرونا وائرس کی پہلی دو لہروں میں احتیاط کی، ماسک پہنا تاہم سینیٹ

الیکشن کے دوران محتاط نہیں رہ سکا جس کے باعث وائرس کا شکار ہو گیا۔ قوم سے بھی یہی اپیل ہے

ماسک لازمی پہنیں، پوری دنیا کا تجربہ ہے ماسک پہننے سے بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو

جاتے ہیں۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں اسلیے ملک میں مکمل لاک ڈاﺅن نہیں کیا جا سکتا، بزنس اور

فیکٹریاں بند نہیں کر سکتے، امیر ترین ممالک بھی یہ نہیں کرسکتے۔ ہم صرف یہ کر سکتے ہیں ایس

او پیز پر عملدرآمد کریں۔ خدشہ ہے تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہو گی۔ جس شرح

سے تیسری لہر پھیل رہی ہے ہمارے ہسپتال بھر جائیں گے۔ ہم نے جس طرح پہلی لہر میں احتیاط کیا دنیا

نے ہماری مثال دی۔ عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ دنیا میں ویکسین کی قلت ہوچکی ہے، جن ممالک

نے ویکسین دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اپنی ضروریات بھی پوری نہیں کر پا رہے۔ اسلیے وائرس سے بچاؤ

کیلئے ماسک لازمی پہنیں۔ اللہ نے مجھ پراورمیری اہلیہ پرکرم کیا ہے۔ یاد رکھیں کرونا ایسی بیماری ہے

اگرسینے میں چلی جائے تو یہ بڑی خطرناک بیماری ثابت ہوتی ہے۔

=–= پہلی بار تنخواہ دار طبقہ کو گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے، وزیراعظم

خصوصی میراتھون ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان میں پہلی

دفعہ تنخواہ دارطبقے کو گھربنانے کا موقع دیا جارہا ہے۔ جو لوگ گھرکا کرایہ دیتے ہیں اسی کرائے

کو اپنے گھرکی قسط کے طور پر دے سکتے ہیں۔ یہ منصوبہ پہلی دفعہ شروع کیا گیا اور اس سے جڑی

مشکلات کا بھی احساس ہے۔ انہوں نے گورنرسٹیٹ بینک اور سربراہ نیشنل بینک کوہدایت دی اور کہا

بینک لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ لوگوں کو مشکلات آ رہی ہیں اور کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری

کیساتھ 30 انڈسٹریاں جڑی ہوئی ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ہاؤسنگ سکیم

سے غریب کو اپنی چھت اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ہمارے ملک پرقرضے چڑھے ہوئے

ہیں، ملک کی دولت میں اضافہ ہو گا توقرض واپس کریں گے۔ گھروں کی تعمیرسے معیشت مستحکم

ہوگی۔ کوشش ہے بیواؤں، سپیشل پرسنز کو ترجیح دی جائے۔ ہم مسلسل مارگیج سے متعلق رکاوٹیں دور

کر رہے ہیں۔ پوری دنیا بالخصوص امیر ممالک یورپ اور امریکہ میں ہمیشہ لوگ بینکوں سے پیسے لیکر

گھر خریدتے ہیں اور قسطیں دیتے ہیں- پاکستان میں اسکا کوئی رواج نہیں، اور یہ پہلی بار کوشش کی

جا رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جن کے پاس گھر خریدنے کیلئے

کیش نہیں، ان کو اپنا گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ ایک دفعہ لوگوں نے اپنے گھر بنانا شروع کر دیئے تو

کنسٹرکشن سے جڑی تیس انڈسٹریز کو فائدہ ہو گا اور انقلاب آ جائیگا، ملک کی دولت میں اضافہ ہونا

شروع ہو جائیگا، لوگوں کو روز ملے گا، نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

ماسک کرونا سے بچاؤ

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

Leave a Reply