ماسک نہ پہننے پر

لاہور،ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں کے چالان

Spread the love

ماسک نہ پہننے پر

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں اور

موٹرسائیکلوں کے چالان جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج

کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف

ورزی پر 181 گاڑیاں بھی بند کیں۔ 16 ہزار 404 موٹرسائیکلوں، 3 ہزار 235 رکشوں اور ایک ہزار

539 کاروں کو چالان کئے گئے۔ اسی طرح ایک ہزار 589 پبلک ٹرانسپورٹ، 432 منی مزدا اور

676 ٹرالر کے چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس کی

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، پولیس افسران حکومتِ پنجاب کی طرف

سے جاری سمارٹ لاک ڈان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف

ورزی پر 73 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ماسک کی خلاف ورزی پر 442 مقدمات کا اندراج کیا گیا،

دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 476 مقدمات درج کیے گئے۔

ماسک نہ پہننے پر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply