0

ماسکو کانفرنس آج ،حامد کرزئی پہلی مرتبہ طالبان کیساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے

Spread the love

افغانستان میں پائیدارقیام امن کیلئے روس کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کے سلسلے میں ماسکو فارمیٹ کے تحت آج پانچ فروری کی کانفرنس میں افغان طالبان کے وفد نے شرکت کی یقین دہانی کرادی تاہم طالبان کے اعتراض پر افغان حکومت کے نمائندوں کو مدعونہیں کیا جارہا،کانفرنس میں سابق صدرحامد کرزئی سمیت متعد دافغان سیاستدان بھی شرکت کرر ہے ہیں ،کانفرنس میں چین پاکستان،ایران سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں،بھارت کے علاوہ امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی ز لمے خلیل بھی مدعو ہیں،دوسری جانب غیرملکی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ امریکہ کے بعد روس بھی افغان طالبان اورغنی حکومت کو ایک میز پر لانے میں ناکام ہوگیا ،سرکاری طورپر طورافغان حکومت کو دعوت نہیں دی گئی تاہم قومی اتحاد حکومت میں چیف ایگزیکٹیوکے نائب ڈپٹی محمد محقق جمعیت اسلامی پارٹی کے نمائندہ رکن اسماعیل خان اورسابق گورنر بلخ عطا ء محمد نور بھی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ، ا د ھر ا فغا ن طالبان نے کہاہے وہ افغان اپوزیشن رہنماؤں کیساتھ علیحدہ ملاقات کیلئے ایک وفد روس بھیجیں گے،اس موقع پر ایک سینئر عہدیدارکا کہنا تھا اس ملاقات میں صرف غیر سیاسی گفتگو ہو گی ۔ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں جن شخصیات کی جانب سے اپنی موجودگی کی تصدیق کی گئی اس میں صدارتی انتخابات میں اشرف غنی کے مخالف حنیف اتمار، سابق جنگجو عطا محمد نور اور سابق افغان صدر حامد کرزئی شامل ہیں۔

Leave a Reply