ماسکو میں احتجاج، اپوزیشن لیڈر کو حراست میں لے لیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماسکو(مانیٹر نگ ڈیسک) روس میں اپوزیشن لیڈر کو دارالحکومت ماسکو میں

غیر قانونی مظاہروں کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی نشریاتی

ادارے بی بی سی کیمطابق اپوزیشن لیڈر لیوبوف سوبول ریلی میں شرکت کے لیے

ٹیکسی میں سوار تھیں کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پولیس وین میں

منتقل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرے میں شرکت کے لیے آنے

والے 33 افراد کو ماسکو سے گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو احتجاج

سے باز رہنے کی بھی وارننگ دی ہے۔اپوزیشن لیڈر سوبول انتخابات کے لیے

نااہل قرار دیے گئے امیدواروں میں شامل ہیں اور وہ 21 روز سے بھوک ہڑتال پر

ہیں۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ سوبول کو قانون کی خلاف ورزی اور احتجاج پر

حراست میں لیا گیاہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply