مائیکل جیکسن کے مبینہ بیٹے کا پاکستان آنے کا اعلان

Spread the love

مائیکل جیکسن کے پاکستانی مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کے مبینہ بیٹے برانڈن ہاورڈ جلد پاکستان آئیں گے اور کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔ برانڈن ہاورڈ کو مائیکل جیکسن سے مماثلت کی وجہ سے عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج ملی، مداحوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے مائیکل جیکسن لائیو پرفارم کررہے ہوں۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہاورڈ کے ہر گانے کو مقبولیت اور ہر دھن کو بے پناہ پذیرائی ملنے لگی۔دنیا بھر میں کامیاب کنسرٹ کے بعد حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ہاورڈ نے پاکستان آنے کی خوشخبری سنائی ہے، اب پاکستانی مداح بھی مائیکل جیکسن کے پرتو کو لائیو پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ برانڈن ہاورڈ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ ساز پروڈیوسر ہیں جو اپنے گانے بھی خود لکھتے ہیں۔ ان کا البم ان مائی ورڈز نے بھرپور کامیابی سمیٹی اور 2006 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ 2007 میں فیس آف نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا اور ہاورڈ کے نغمے ڈونٹ سے یو لو می نے 2016 میں تہلکہ مچا دیا تھا۔

Leave a Reply