مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

مئی23 تا مئی29 تک

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ

ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار

آیت الکرسی کا ورد کریں، اپنے مرحومین اور دیگر مومنین اور مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں ان

کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، حسب توفین صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز سب خیر ہو گی-

=-.-= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =-.-=

آپ ان دنوں شدید ٹینشن کے شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ مالی حوالے سے مشکلات ہیں، وہی پر اپنوں

کی جانب سے مخالفت اور جھگڑے بھی محسوس ہو رہے ہیں۔ آپ کی نیکی جو ان کے لئے تھی، اس کا

پھل تو میرے اللہ ہی نے دینا ہے۔ ان سے تو فی الحال وفا کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی، اس لئے

خود ہی ان سے جس قدر ممکن ہو دور ہو جائیں گے تو آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

=-.-= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =-.-=

جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے، اب امید ہے کہ بحکم اللہ غیر متوقع طور پر

اس حوالے سے خوشخبری سن سکیں گے اور مالی پریشانی کا خاتمہ ہوگا۔ اسوقت کاروباری حضرات

کے لئے اچھے دن لگتے ہیں۔ مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اس وقت بچوں کے اوپر بھی گہری

نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ مسلسل ان معاملات میں لاپروائی سے کام لے رہے ہیں۔

=-.-= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =-.-=

ایک جانب خانگی امور نے پریشان کیا ہوا ہے تو دوسری جانب سے مالی طور پر پریشانی چل رہی

ہو گی۔ آپ خود کو بڑا بے بس محسوس کر رہے ہوں گے۔ ابھی یہ سلسلہ چند دنوں تک تو چل سکتا ہے،

مگر طویل نہیں ہوگا فکر نہ کریں۔ انشاء اللہ کوئی سبب اس سے نکلنے کا ضرور بنے گا۔ آپ صرف

اللہ پاک پر توکل رکھیں، بار بار توبہ کرتے رہیں اور مشکلات سے نجات کیلئے یاحی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔

=-.-= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =-.-=

ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں، آپ کو ان سے کچھ تو سبق سیکھنا ہو گا۔ اگر بار بار ان کو کرتے

رہیں گے تو پھر ماسوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان دنوں صحت کا خانہ بھی کمزور

محسوس ہوتا ہے۔ خاص خیال رکھیں اور صحت کا صدقہ دیں۔ آپ کی جذباتی غلطی کی اب کوئی

گنجائش نہیں ہے۔ اپنے دل کو قابو میں رکھیں۔ یہ آپ کے لئے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

=-.-= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =-.-=

جن امور میں آپ کو ناکامی ہو رہی تھی، اب اس میں بہتری آنے کا چانس ہے۔ امید ہے کہ اگلے دو

تین یوم میں صورتحال بدلنا شروع ہو جائے گی اور آپ مشکلات سے نکلنا شروع ہو جائیں گے جو

لوگ اپنی جگہ بدلنا چاہتے ہیں، وہ ابھی تھوڑا انتظار کرلیں، امید ہے کہ اسی جگہ فائدہ حاصل ہو گا۔

اس ہفتے کچھ رقم کا غیر متوقع حصول بھی دکھائی دیتا ہے۔

=-.-= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =-.-=

آپ جس مقام پر کھڑے ہیں، یہاں پر چند فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے اور وہ بھی جلدی۔

ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ آپ اکیلے ہیں اور کسی نے آپ کا ساتھ

نہیں دینا۔ آپ کی زندگی میں شامل لوگ اب آپ سے دور ہوتے جا رہے ہیں، وہ مطلب پرست تھے۔

اب آپ ان کے لئے بے کار ہیں، اس لئے یہ بات دل پر مت لگائیں، بس اللہ پاک سے دعا کریں کہ

وہ اکیلا نہ چھوڑے۔

=-.-= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =-.-=

آپ کا دردِ دل آپ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اس کی نمائش کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ

آپ کے ساتھ ہے۔ جو پریشانیاں اور مشکلات چل رہی ہیں، وہی ان سے ضرور نکالے گا۔ آپ

کثرت سے ذکر الٰہی کیا کریں۔ نماز کی پابندی کریں اور رزقِ حلال پر زور دیں۔ حرام اور رشوت

جیسے رزق سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں اور موبائل کا استعمال ضرورت کے تحت کریں۔

=-.-= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =-.-=

لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنے مزاج اور روٹین کو مت بدلیں اور نہ کسی کی وجہ سے دوسروں

سے ناراض ہوں۔ جب آپ کے سامنے کوئی بات کرے گا تو دیکھی جائے گی۔ اس وقت آپ بس مگن

ہو کر اپنے کام میں لگے رہیں اور کسی سے اپنے معاملات کا ذکر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

لوگ خود ہی آپ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، آپ کے حق میں یہ بہتر رہے گا۔

=-.-= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =-.-=

آپ کسی ایسی چیز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں جو فی الحال آپ کے بس میں آتی دکھائی نہیں دے

رہی، اس لئے اس کوشش کو چھوڑ دیں اور سچی توبہ کرکے خود کو سیدھے راستے پر ڈال دیں۔

آپ کا سیدھا راستہ ہی آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس وقت مالی حوالے سے بھی پریشانیاں اور

اولاد کے حوالے سے جو ٹینشن چل رہی ہے، وہ اب چند دنوں کی مہمان دکھائی دیتی ہے انشاء اللہ۔

=-.-= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =-.-=

کوئی نہ بھی ہو تو کوئی پروا نہیں۔ بس اللہ پر توکل رکھیں، وہ کسی کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ آپ یہ

دعا کرتے رہا کریں۔ اس وقت ہی تو پتہ چلے گا کہ کون اپنا ہے اور کون غیر۔ آپ کی عقل کا بھی

امتحان ہے اور اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، گھر اور اولاد پر توجہ ضروری ہے۔ دل کے

معاملات کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ کوئی مخالف آپ کو بدنام بھی کر سکتا ہے، چوکنا رہیں۔

=-.-= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =-.-=

ان دنوں مالی معاملات میں خرابی محسوس ہو رہی ہے اور آپ پریشان ہیں کہ کس طرف سے سلسلہ

بنے گا، مگر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو اگلے دو تین یوم میں اس

حوالے سے اچھی خبریں مل سکتی ہیں اور جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے، اللہ کا نام لے کر

آغاز کر سکتے ہیں، سفر کا خانہ بھی اب کھلنے کا امکان موجود ہے۔

=-.-= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =-.-=

بدنظری کا شکار ہو سکتے ہیں جس طرف سے خطرات کی بُو محسوس ہو رہی ہے۔ شاید وہ

ٹھیک ہو۔ اس وقت آپ سورۃ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنا اپنی روٹین میں شامل کر

لیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ باوضو بھی رہا جائے جو لوگ کسی قسم کی سرمایہ

کاری کر رہے ہیں، وہ ابھی پیسہ لگانے سے گریز کریں اور نہ کسی سے کوئی ایسا وعدہ کریں جو پورا نہ ہو۔

مئی23 تا مئی29 تک ، مئی23 تا مئی29 تک

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply