0

لیگی کارکن کانواز شریف سے اظہار محبت ،خود کو چھریاں مار کر زخمی کر لیا

Spread the love

مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے پارٹی قائد محمد نواز شریف سے محبت اور اظہار یکجہتی کاانوکھا انداز اپناتے ہوئے خود کو چھریاں مار کر زخمی کر لیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لیگی کارکن کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مغلپورہ کارہائشی عدیل خان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی تصاویر اٹھائے پریس کلب کے باہر پہنچا اور نواز شریف کے حق میں نعر ے لگاتے ہوئے اپنے پیٹ اور بازو پر چھریاں مارنا شروع کر دیں اوربیہوش ہو گیا ۔راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی جس نے عدیل کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔ بعد ازاں متعلقہ تھانے کی پولیس بھی پہنچ گئی جس نے چھری برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

Leave a Reply