لیڈی گاگا کے ملزم گرفتار، رینڈی اورٹن کا ریسلنگ جاری رکھنے کا اعلان

لیڈی گاگا کے ملزم گرفتار، رینڈی اورٹن کا ریسلنگ جاری رکھنے کا اعلان

Spread the love

نیو یارک (جے ٹی این آن لائن شوبز) لیڈی گاگا رینڈی اورٹن

معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے 2 کتے چرانے کے کیس میں یوں تو متعدد

گرفتاریاں اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن اب باقاعدہ طور پر 5 افراد

کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے

بتایا 5 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی عمریں 18،19،27،40 اور 50 سال ہے۔

تین ملزمان پر اقدام قتل اور ڈکیتی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ دو ملزمان پر جرم میں

ملوث ہونے کا الزام عائد گیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو 11 مئی کو عدالت میں پیش کیا

جائے گا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

مشہور امریکی ریسلر رینڈی اورٹن نے کہا ہے کہ ریسلنگ جاری رکھوں گا، ہالی

ووڈ فلموں میں کام نہیں کروں گا۔ 41 سالہ رینڈی اورٹن نے ایک شو کے دوران

اپنے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ریسلرز دیگر کام

بھی کرتے ہیں یا اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن بھی

موجود ہو جبکہ وہ ریسلنگ کرنے کے قابل نہ رہیں، لیکن میں خود کو ریسلنگ

سے جڑا رکھوں گا۔ رینڈی اورٹن نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ مجھے اپنی طرف مائل

نہیں کرتا کیونکہ مجھے اداکاری کا شوق نہیں ہے۔ مجھے فلمیں اچھی لگتی ہیں

اور اسکرپٹس بھی موصول ہوتی ہیں تاہم مجھے نہیں لگتا کہ اداکاری میرا جنون

ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے بتایا کہ میں ہالی ووڈ جانے یا مکمل طور پر اداکار بننے کی کوشش نہیں

کررہا۔ ڈیو بٹیسٹا اور جان سینا نے ریسلنگ کو ہالی ووڈ میں جانے کے لئے

استعمال کیا۔ واضح رہے ریسلنگ سے جڑے کئی افراد ہالی ووڈ فلموں میں

اداکاری کرچکے ہیں جبکہ خود رینڈی اورٹن نے بھی کچھ فلموں میں اداکاری کی

ہے۔

لیڈی گاگا رینڈی اورٹن

Leave a Reply