آنجہانی پرنسز لیڈی ڈیانا کا عروسی لباس 40 سال بعد نمائش کیلئے پیش

آنجہانی پرنسز لیڈی ڈیانا کا عروسی لباس 40 سال بعد نمائش کیلئے پیش

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) لیڈی ڈیانا عروسی لباس

آنجہانی پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا نے اپنی شادی کے دن جو عروسی لباس پہنا تھا

اسے 40 سال بعد پہلی بار کنسنٹن پیلس میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا، تاحال

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا شادی کا جوڑا

کہانیوں کی پریوں کے لباس سے کم حسین نہیں تھا، اس جوڑے کو 25 سال کی

تاریخ میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس جوڑے کو نمائش کے لیے

لیڈی ڈیانا کے بیٹوں دی ڈیوک آف کیمبرج، پرنس ولیم اور دی ڈیوک آف سسیکس،

پرنس ہیری نے ادھار پر دیا ہے۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈیانا نے ڈیزائنر ڈیوڈ اور الزبتھ ایمانوئل کا تیار کردہ یہ

عروسی جوڑا 1981ء میں اپنی شادی کی تقریب میں پہنا تھا، لیڈی ڈیانا کا یہ جوڑا

10 ہزار موتیوں سے مزین اپنی پوری 25 فٹ لمبی فرشی کیساتھ نمائش کے لیے

پیش کیا گیا ہے۔ شادی کا یہ جوڑا لیڈی ڈیانا نے چالیس برس پہلے پہنا تھا اور اسے

اب ان کے پرانے کینسٹن پیلس والے گھر میں اگلے ماہ پہلی جولائی کو لیڈی ڈیانا

کی 60 ویں سالگرہ کی آمد کے حوالے سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے،

نمائش کے آرگنائزرز رائل اسٹائل کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اب عروسی تاریخ کے

مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی سن 1981ء میں ہونے والی شادی

سن 1996ء تک چل سکی تھی، اس کے بعد دونوں نے باہمی رضا مندی سے

علیحدگی اختیار کر لی تھی، سن 1997ء میں لیڈی ڈیانا کی روڈ حادثے میں موت

واقع ہو گئی تھی۔

لیڈی ڈیانا عروسی لباس

Leave a Reply