لیپہ سیکٹر، بلااشتعال فائرنگ ،خواتین اور بچوں سمیت 4افراد زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی

بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جان

بوجھ کر شہر ی آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے

مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سفارتی اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارتی

فوج نے ایل او سی پر جان بوجھ کر شہر ی آبادی کو نشانہ بنایا۔ شہری آبادی کو

نشانہ بنانا بھارتی فوج کا احمقانہ عمل ہے۔ بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف

ورزیاں کررہا ہے۔ پیر کے روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین

اور ایک بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply