لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے

جبکہ دیگر 4 لیفٹیننٹ جنرلز کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات

عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول

کے تبادلے کیے گئے ہیں جن کے تحت لیفٹیننٹ جزل فیض حمید کو ڈی جی آئی

ایس آئی کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، میجر جنرل فیض حمید اس قبل آئی


ایس آئی کے کائونٹر انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض

انجام دے چکے ہیں۔ انہیں اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی

تھی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو

میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا

اب جی ایچ کیو میں ایڈ جوٹیننٹ جنرل کے فرائض انجام دیں گے، لیفٹیننٹ جنرل

معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو

کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply