لیسکوملازمین کی تنخواہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے لیسکوملازمین کی تنخواہ روکنے کا فیصلہ

Spread the love

لیسکوملازمین کی تنخواہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی دالحکومت سمیت ملک بھر کے سرکاری محکموں کی طرح

لیسکو کو بھی افسران اور ملازمین کی فیملیز سمیت کورونا ویکسی نیشن کروانے کاحکم دے دیا گیا،

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے لیسکو افسران اور ملازمین کی ماہ جون کی تنخواہ روکنے کا فیصلہ

، ویکسی نیشن کے بعد ملازمین اور ان کی فیملیز کے درج کوائف پر مشتمل سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا

جبکہ لیسکو ملازمین نے لاہور سے باہر سرکلز میں ویکسی نیشن سنٹرز کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی محکموں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ملازمین کی ویکسی

نیشن کے احکامات دئیے گئے ہیں جس کی بناء پر واپڈا سمیت لیسکو کو بھی افسران ، ملازمین اوران

کے اہلخانہ کی ویکسی نیشن کروانے کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو

نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیسکو کے افسران

اورملازمین اپنی اور اپنے اہلخانہ کی ویکسی نیشن کروائیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق30 جون تک

ویکسی نیشن نہ کروانے والے لیسکو افسران اور ملازمین کی ماہ جون 2021 کی تنخواہیں روک لی

جائیں گی۔ جو افسر یا ملازم فیملی سمیت ویکسی نیشن کا مکمل سرٹیفکیٹ جمع کروائے گا اسے

تنخواہ جاری کر دی جائے گی۔لیسکو افسران اور ملازمین کی ویکسی نیشن کیلئے ایک ہی ویکسی

نیشن سنٹر واپڈا ہسپتال لاہور میں قائم کیا گیا ہے۔ دیگر دور دراز کے سرکلز سے افسران اور ملازمین

اپنی فیملیز کے ہمراہ واپڈا ہسپتال میں ویکسی نیشن کروانے آنے کیلئے پریشانی میں مبتلا ہیں اور

انہوں نے لاہور سے باہر سرکلز میں بھی ویکسی نیشن سنٹرز قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ملازمین

نے کہا ہے کہ لاہور سے باہر لیسکو کے سرکلز میں موجود واپڈا میڈیکل ڈسپنسریوں میں ویکسی

نیشن سنٹر قائم کئے جائیں تاکہ وہاں کے افسران اور ملازمین کو قریب ہی ویکسی نیشن کروانے کی

سہولت میسر ہو سکے۔

لیسکوملازمین کی تنخواہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply