لیجنڈ فلم سٹار رنگیلا

لیجنڈ فلم سٹار رنگیلا کی16ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی

Spread the love

لیجنڈ فلم سٹار رنگیلا

اسلام آبا(جے ٹی این آن لائن نیوز) لیجنڈ فلم سٹار رنگیلا کی16ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی ۔

سعید خان المعروف رنگیلاکا تعلق پختون فیملی سے تھا وہ 1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار

میں پیدا ہوئے اور بعد ا زاں افغانستان سے ہجرت کر کے پشاور اور پھر لاہور مقیم ہو گئے ۔رنگیلا

پاکستان فلمی انڈسٹری کے ایک نمایاں اداکار،صداکار اور فلم ڈائیریکٹر رہے ہیں انہوں نے ساڑھے

چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔رنگیلا نے اپنے

فلمی کیریئر کا آغاز 1958ء کو فلم ’’ جٹی ‘‘ سے کیا ۔انہوں نے متعدد فلموں میں گلوکاری بھی کی ۔

رنگیلا کی منور ظریف کے ساتھ جوڑی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھی جاتی تھی بعد میں انہوں

نے فلم سٹار ننھا کے ساتھ بھی جوڑی بنائی رکھی ۔رنگیلا کی معروف ترین فلموں میں ’’ منجھی

کتھے ڈاہواں ، ہتھ جوڑی ،جگری یار،سنگدل،پگڑی سنبھال جٹا ،دوستی،ٹھاہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

رنگیلا نے فلم ’’ عورت راج اور دو رنگیلے ‘‘ میں بطور پلے بیک سنگر کا م کیا انہیں نگار

ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔رنگیلا نے تین شادیاں کیں اور ان کی 8بیٹیاں اور

6بیٹے ہیں ۔رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔#

لیجنڈ فلم سٹار رنگیلا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply