لیجنڈ عالمی فٹبالرپیلے کا مداحوں سے مذاق اورشکریہ

Spread the love

پیرس(جے ٹی این آن لائن) فٹبال کے لیجنڈ پیلے نے گزشتہ روزکہا پیشاب کی نالی

میں انفیکشن پرپیرس کے ایک ہسپتال میں علاج کرانے کے بعد وہ زیادہ بہتر

محسوس کررہے ہیں ۔ 78سالہ برازیلین کھلاڑی نے اپنے آفیشل ٹوئیٹراکاؤنٹ پرکہا

جراثیم کش ادویات کام کررہی ہیں،اپنے مداحوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا’’آپ

سب کامحبت کیلئے شکریہ‘‘اورمذاقیہ اندازمیں کہا’’میں محسوس کرتا ہوں دوبارہ

کھیلنے کوتیارہوں‘‘۔3مرتبہ کے عالمی کپ فاتح کوبدھ کے روزپیرس کے ایک

ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،اس سے ایک روزقبل انہوں نے فرانسیسی سٹرائیکر

کلیان مباپے کے ہمراہ ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی ۔ پیلے کی گرتی

ہوئی صحت حالیہ عرصے میں تشویش کاباعث نہیں اورمباپے کے ساتھ ملاقات

پہلے ہی گزشتہ نومبرمیں ملتوی ہوچکی تھی ۔ اس سے قبل پلے نے اعتراف کیا تھا

وہ 2016ء کے ریواولمپکس کی افتتاحی تقریب میں مشل کوجلانے کیلئے خود کو

فٹ محسوس نہیں کررہے تھے .

Leave a Reply