لیجنڈ بلوچی گشندہ ناکو سبزل سامگی 20سال دنیائے موسیقی میں پھر جلوہ گر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تربت(جے ٹی این آن لائن)لیجنڈ بلوچی گشندہ ناکو سبزل سامگی 20سال بعد بلوچی

میوزک کی دنیا میں پھر جلوہ گر ہونگے، سبزل سامگی کا نیا البم 50سال میوزک

کی خدمت کے اعتراف میں معروف سماجی شخصیت حفیظ دشتی زیمر اسٹوڈیو

کے ذریعے ریلیز کرائیں گے ۔ بلوچی زبان کے لیجنڈ فنکار اور 50سال تک

بلوچی میوزک میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے ناکو سبزل سامگی کا نیا البم جلد

ریلیز ہونے والا ہے ۔ناکو سبزل سامگی کا یہ البم عطاشاد ،مبارک قاضی، بشیر

بیدار اور منشی نصیر آبسری کی شاعری پر مشتمل ہے جو اس سے پہلے کبھی

گائے نہیں گئے ۔یاد رہے لیجنڈ فن کار ناکو سبزل سامگی کو میوزک میں ان کی

خدمات کے اعتراف میں بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی کی طرف سے کچھ

عرصہ قبل تربت میں ایک میوزیکل تقریب میں7لاکھ روپے کا چیک دیا جا چکا

ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply