لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم پنجابی زبان میں ہے، مصطفیٰ قریشی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینئراداکار مصطفیٰ قریشی نے ایک انٹرویو میں اس فلم’’لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔مصطفیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے لیکن اس میں ماحول پنجابی والا نہیں لگتا۔ ہماری مولا جٹ غریبوں کی فلم تھی لیکن لوگوں نے اسے امیرانہ کردیا ہے، سنا ہے کہ بہت بڑے بجٹ سے یہ فلم بنائی گئی ہے۔ بلال لاشاری نے بہت بڑی فلم بنائی ہے۔ وہ کافی سمجھدار ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں اور ظاہر ہے انہوں نے سوچ سمجھ کر فلم بنائی ہے، بلاشبہ انہوں نے بڑی اچھی فلم بنائی ہو گی۔انہوں نے کہا ’ہماری مولا جٹ تو خیر ساڑھے چار سال چلی تھی، اﷲ کرے، میری دعا ہے کہ یہ فلم ساڑھے چار سال کیا دس سال چلے۔اس دور میں ہماری مولا جٹ نے کروڑوں روپے کی آمدنی حکومتی خزانے میں دی اور مجھے امید ہے کہ یہ مولا جٹ بھی اس سے کئی سو گنا زیادہ آمدنی پر ٹیکس حکومتی خزانے میں دے گی۔مولاجٹ’’ میں نوری نت کا کردار ادا کرنے والے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی مولا جٹ غریبوں کی فلم تھی لیکن دی لیجنڈ آف مولا جٹ کافی مہنگی فلم ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply