27

کراچی، لیاری ایکسپریس سے گاڑی نیچے آگری، 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جتن آن لائن نیوز) لیاری ایکسپریس

کراچی کے علاقے میراناکہ کے قریب لیاری ایکسپریس پل سے گاڑی نیچے

بیٹھے افراد پر آگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے

کورونا وباء، روس میں امیر طبقے کو بڑا جھٹکا

مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں بچے سمیت تین افراد سوار تھے اور

پل سے گاڑی گرنے کے واقعہ میں گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ

رہے جب کہ پل کے نیچے بیٹھے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایاکہ حادثے کا شکار گاڑی میں موجود افراد شیرشاہ کے رہائشی ہیں

اور حیدرآباد سے آرہے تھے، پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو گرفتار

کرلیا اور ان کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ گرفتار ڈرائیور کے بیان کے مطابق

ایکسپریس وے پر اچانک کوئی چیز ان کی گاڑی کے سامنے آئی جس کو بچاتے

ہوئے گاڑی بے قابو ہوگئی اور لیاری ایکسپریس وے پر سائیڈ میں بیٹھے افراد

گاڑی کی زد میں آگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد

لیاری کے ہی رہائشی ہیں جب کہ حادثے کے بعد بچے کو اس کے اہلخانہ لے گئے

ہیں۔ جب کہ حادثے کے بعد بچے کو اس کے اہلخانہ لے گئے

ہیں۔

لیاری ایکسپریس

Leave a Reply