لکی مروت ،سکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق، دو زخمی

Spread the love

لکی مروت سکول فائرنگ

پشاور (جے ٹی این آن لائن نیوز) لکی مروت کے علاقے تھانہ تجوڑی کی میں واقع ایک گورنمنٹ

سکول میں فائرنگ سے ایک استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق

فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند

فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر اسکول میں تعینات ایک استاد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دو

افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی سکول میں بھگدڑ مچ گئی، اور

بچے چیخ وپکار کرتے ہوئے سکول سے باہر آگئے، تاہم فائرنگ کرنیوالے ملزمان موقع سے فرار

ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متعلقہ سکول پہنچ

گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جائے

وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی سکول

میں بھگدڑ مچ گئی، اور بچے چیخ وپکار کرتے ہوئے سکول سے باہر آگئے آگئے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: