نیپال میں کرونا انڈیا سے بھی آگے، متاثرین کی تعداد میں 1200 فیصد اضافہ

دس سال میں 47 لاکھ لڑکیاں پیدائش سے پہلے ہی قتل کئے جانے کی پیشگوئی

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ ) لڑکیاں قتل پیشگوئی

سائنسدانوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر بیٹے پیدا کرنے کا عالمی

رجحان ایسے ہی برقرار رہا تو اگلے 10 سال میں 47 لاکھ لڑکیوں کو پیدا ہونے

سے پہلے ہی اسقاطِ حمل کے ذریعے قتل کر دیا جائے گا۔ ریسرچ جرنل بی ایم

جے گلوبل ہیلتھ کے تازہ شمارے میں عالمی ماہرین کے پینل کی شائع شدہ رپورٹ

کے مطابق یہ نتیجہ 204 ممالک میں پیدا ہونے والے 3 ارب 26 کروڑ بچوں کے

ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اخذ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ماہرین کے اسی پینل نے

1970 سے 2017 تک دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش سے متعلق اعداد و شمار کا

تجزیہ کرکے انکشاف کیا تھا کہ اس دوران 4 کروڑ 50 لاکھ لڑکیاں کم پیدا ہوئیں

جبکہ لڑکیوں کی پیدائش میں کمی کا یہ رجحان چین اور ہندوستان میں سب سے

نمایاں رہا۔

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

نئے مطالعے میں اسی تحقیق کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ایک بار پھر لڑکوں اور

لڑکیوں کی پیدائش سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لے کر آئندہ دس سال سے

اکیسویں صدی کے اختتام تک متوقع رجحانات کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ اس

تجزیئے سے ثابت ہوا ہے کہ تمام سرکاری اور سماجی کوششوں کے باوجود،

لڑکیوں کو پیدا ہونے سے روکنے کا رجحان اپنی جگہ موجود ہے۔ یہ کیفیت چین

اور ہندوستان سمیت 12 ممالک میں سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔ ماہرین کو خدشہ

ہے کہ اس رجحان کا تسلسل 2030ء تک پیدا ہونے والی لڑکیوں کی تعداد میں 47

لاکھ کمی کا باعث بنے گا، جبکہ 2100ء تک یہ کمی 2 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ

سکتی ہے۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

واضح رہے کہ شماریاتی طور پر کہا جاتا ہے ساری دنیا میں مردوں اور عورتوں

کی تعداد برابر ہونی چاہیے۔ تاہم اگر کسی ملک میں ہر 100 لڑکیوں کی نسبت

لڑکوں کی تعداد 107 تک بھی ہو تو اس فرق کو قدرتی سمجھا جاتا۔ لیکن اگر یہ

فرق 107 سے بڑھ جائے تو اسے انسانی مداخلت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔ جیسے

بھارت اور چین دونوں ممالک میں ہر 100 لڑکیوں کے مقابلے میں 111 لڑکے پیدا

ہو رہے ہیں جو انسانی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان میں یہ شرح 100

لڑکیوں کی نسبت 105 لڑکوں کی ہے۔

لڑکیاں قتل پیشگوئی ، لڑکیاں قتل پیشگوئی ، لڑکیاں قتل پیشگوئی ، لڑکیاں قتل پیشگوئی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply