لٹیروں کو این آر او ملے گا نہ معافی ، عمران خان

Spread the love

وانا ( سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا اقتدار میں آنے

کا مقصد کرپٹ اور ملک کو لوٹنے والے لوگوں کو شکست اور ملک کو ترقی دینا

ہے لہٰذا ملک لوٹنے والوں کو کوئی معافی اور این آر او نہیں ملے گا۔وانا میں

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وانامیں ڈگری

کالج اور اسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے، قبائلی علاقوں میں اب ترقی ہوگی اور تعلیم

پر پیسہ خرچ ہوگا، ابھی ہمارے پاس پیسہ نہیں لیکن جیسے جیسے پیسہ آئے گا آپ

پر زیادہ خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے

انصاف روزگار اسکیم نکالی ہے جس کے تحت سود کے بغیر قرض دیے جائیں

گے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار چلاسکیں، وانا میں گرڈ اسٹیشن بہتر کریں گے اور

دور دراز گاؤں میں سولر سسٹم لائیں گے۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو

کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اس دوران ان کی زبان بھی پھسل گئی اور وہ بلاول

بھٹو زرداری کو ’صاحب‘ کی بجائے ’صاحبہ‘ کہہ گئے۔عمران خان نے کہا کہ

میں ’بلاول‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، جمہوریت بچانے کے نام پر سارے کرپٹ

جمع ہوگئے ہیں لیکن قوم مطمئن رہے تمام کرپٹ لوگوں کا اکیلے ہی مقابلہ کروں

گا، جب تک زندہ ہوں ملک لوٹنے والوں کو کوئی معافی اور این آر او نہیں ملے گا۔

Leave a Reply