PM Pakistan imran khan

لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،عمران خان

Spread the love

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے

لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، ہمیں احساس ہے مگر ،قرضے

اتارنے کیلئے قوم کو مشکلات سے گزرنا پڑیگا،قوموں پر اچھے برے وقت آتے

رہتے ہیں اور انشاء اللہ یہ ملک بھی بہتری کی طرف جائیگا،جہاں بھی ضرورت

ہوگی نئے ہسپتال بنائیں گے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی

اولین ترجیح ہے،حکومت نوجوانوں کو قرضے دے کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا

ہونے کا موقع دے گی اور اسی طرح ہم دیہات میں گائے بھینسیں دے کر گھرانوں

کو خوشحال بنائیں گے،غریب عوام کیلئے سستے گھروں کا منصوبہ تیار کرلیا ہے

جس کا جلد آغاز ہوجائیگا۔ جمعہ کو راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کی افتتاحی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں

بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ غریب عوام کے گھر میں جب

بیماری ہو تو اسے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔وزیر اعظم نے کہاکہ ماں بچہ

ہسپتال کیلئے ٹاسک فورس بنائی ہے، جہاں بھی ضرورت ہو گی نئے ہسپتال بنائیں

گے، غریب آدمی کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو تو وہ ہر جگہ اپنا علاج کرا سکتا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین

ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو قرضے دے کر انہیں اپنے

پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع دے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ

اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، مہنگائی ہونے کی وجہ

قرضے ہیں اور ہمارے پاس دو ہی آپشن تھے کہ ہم یا تو مزید قرضے بڑھنے دیں

یا قیمتیں بڑھائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ گیس مہنگی ہے، بجلی مہنگی ہے لیکن

گیس اور بجلی اس لیے مہنگی ہوئی کہ یہ محکمے مقروض ہو چکے ہیں، پچھلا

نظام ٹھیک نہیں تھا اس لیے قرضے چڑھ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قرضے

اتارنے کیلئے نظام ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قرضوں کے اترنے تک قوم

کو مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا۔

Leave a Reply