لوڈ شیڈنگ سے پاکستانی معیشت کو 18 ارب ڈالرنقصان پہنچا ، عالمی بینک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے5 کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے۔عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق21 کروڑ آبادی کے ملک میں 9کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو بجلی میسر ہے لیکن 5کروڑ پاکستانی تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی بحران کی وجہ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو 7فیصد کم ہورہی ہے، پاکستان کو سالانہ 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے اور عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے، پاکستان میں بجلی کا پیداواری اور ترسیلی نظام ناقص ہوچکا ہے، بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونیوالی 14 فیصد گیس ضائع ہوجاتی ہے ایک تہائی بجلی لائن لاسز کی نظر ہوجاتی ہے۔بجلی کے شعبہ میں اصلاحات سے کاروباری برادری کو8.4 ارب ڈالرزکے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، بجلی کی مسلسل سپلائی پاکستان کی فی کس آمدن میں 35 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply