لوڈویڈنگ بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کیلئے نامزد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفی اورمہوش حیات کی فلم لوڈویڈنگ کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔رواں سال عیدالضحی پر ریلیز ہونے والی فلم لوڈ ویڈنگ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ فلم میں اداکار فہد مصطفی اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔ لوڈویڈنگ کے ہدایت کار نبیل قریشی نے کہا ہے کہ فلم کا بین الاقوامی فیسٹیول میں نامزد ہونا انتہائی خوشی کی بات ہے، امید ہے فلم ایوارڈ بھی جیتے گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply