بجلی بحران پر قابو

وزیر توانائی حماد اظہر کا فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ پر بڑا ایکشن

Spread the love

لوڈشیڈنگ پر بڑا ایکشن

اسلام آباد /فیصل آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے فیصل آباد ریجن

میں لوڈشیڈنگ پر ایکشن لیتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر سی ای او فیسکو کو عہدے

سے ہٹا دیا گیا ۔ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ جمعہ تک قائمقام سی ای او فیسکو تعینات کردیا

جائے گا۔ حماد اظہر نے کہا کہ عید کے روز خراب فیڈرز کی مرمت میں تاخیر برتنے پر انکوائری

کرائی جائے گی۔دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ فیسکو غفلت

کے باعث لوگوں نے کافی مشکل کا سامنا کیا ہے، جو آفیسر بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں

غفلت برتے اسکے خلاف ایسا ہی ایکشن ہونا چاہئیے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کو

بروقت رلیف دینا انکی ذمہ داری ہے ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ شدید

بارشوں کے باعث فیصل آباد ریجن کے بعض پاور فیڈرز ٹرپ ہو گئے تھے جن میں سے اکثریت کو

بحال کر دیا گیا ہے، جو فیڈرز ابھی تک فالٹ میں ہیں ان کو بھی اگلے ایک گھنٹے تک بحال کر دیا

جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث بعض فیڈرز ٹرپ کرنیکی وجہ سے فیصل آباد

ریجن متاثر ہوا تھا تاہم اکثر فیڈرز بحال ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا وفاقی وزیر نے بجلی کے فیڈرز پر فالٹ

دور کرنے کیلئے تمام عملے کو فوری حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو عملہ اور

افسران عید کی چھٹیوں پر ہیں ان کو فوری حاضری یقینی بنانے کے احکامات دے رہے ہیں۔ عملہ کو

شکایات دور کرنے اور املاک کے نقصانات کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

لوڈشیڈنگ پر بڑا ایکشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply