وزیراعظم عمران خان بھارتیوں کی جانب سے زیاد ہ سرچ کی جانے والی10 شخصیات میں شامل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی (جے ٹی این نیوز ) سرچ انجن یاہو انڈیا نے سال 2018ء کی مشہور شخصیات کی سروے رپورٹ جاری کردی جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق یاہو انڈیا نے سال 2018میں سب سے زیادہ بار سرچ ہونے والی شخصیات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق بھارتیوں نے وزیراعظم عمران خان کو بھی انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلے، سری دیوی دوسرے، مودی تیسرے، تامل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلی چوتھے، پریا پرکاش پانچویں، راہول گاندھی چھٹے، پریانکا چوپڑا ساتویں، اٹل بہاری واجپائی آٹھویں، سلمان خان نویں اور وزیراعظم عمران خان دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply