لورالائی پولیس کو چیلنج، تین اہلکار بھائیوں کے گھر سے3 موٹر سائیکل چوری

لورالائی پولیس کو چیلنج، تین اہلکار بھائیوں کے گھر سے3 موٹر سائیکل چوری

Spread the love

لورالائی،نوشکی (جے ٹی این آن لائن بلوچستان نیوز) لورالائی پولیس کو چیلنج

صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں چورتین پولیس اہلکار بھائیوں کے گھر

سے تین موٹر سائیکل چرا کر لے گئے، انوکھی واردات کی ساتھ یہ پولیس کو کھلا

چیلنج بھی ہے- واردات گذشتہ شب کلی کچلاک میں تین سگھے بھائیوں جو پولیس

اہلکار ہیں کے گھر کی گئی، جہاں نامعلوم چور ان کے گھر میں گھس کر چارموٹر

سائیکلیں چوری کرکے لے گئے، تاہم ایک موٹر سائیکل تیل نہ ہونے کی وجہ سے

راستے میں چھوڑ گئے-

= یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری

چوروں کی جانب سے یہ انوکھی واردات کیساتھ ساتھ پولیس کو کھلا چیلنج ہے-

دوسری واردات میںڈی جی خان روڈ پر گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل

چھین کر فرار تیسری وادات میں شہر کے قریب ایک دکان سے ہزاروں روپے کا

سامان اور نقدی لیکر فرار ہو گئے، آئے روز چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ

سے لورالائی کے عوام نہ صرف پریشانی سے دوچار ہیں بلکہ خوف وہراس کا

بھی شکار ہیں، ان کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں کے گھر تک محفوظ نہیں تو باقی

شہر کی کیا حالت ہو گی، اعلیٰ حکام اس طرح کی وارداتوں کے سدِباب کیلئے

فوری اور مضبوط بنیادوں پر روک تھا م کرنے اقدمات اٹھائیں۔

= قارئین =کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری طرف نوشکی میں بھی چور ی کی واردا توں میں اضا فہ ہو گیا ہے،جہاں

نامعلوم چور صحافی کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو

گئے، جس پر پولیس حکام نے موٹر سائیکل برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات

شروع کردی ہیں، علاوہ ازیں نوشکی پریس کلب کے صحافیوں نے صحافی کی

موٹر سائیکل چوری ہونے پر پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی پولیس

ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے اور چوری شدہ موٹر سائیکل

جلد برآمد کی جائے۔

لورالائی پولیس کو چیلنج

Leave a Reply