لورالائی، شہداء کی نماز جنازہ ادا ،میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

Spread the love

لورالائی ڈی آئی جی آفس حملے میں شہید 7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ 2پولیس اہلکاروںکی میتیں آبائی گائوں روانہ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی ڈی آئی جی آفس حملے میں شہید 7پولیس اہلکاروں کو ایدھی سینٹر میں غسل دیا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ 2پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی گائوں روانہ کردی گئیں۔لورالائی میں گزشتہ روز ڈی آئی جی آفس پر دہشتگردی کے واقعے کے خلاف لورالائی شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے جب کہ تمام تجارتی مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے، دوسری طرف تاحال واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی۔

Leave a Reply