لورالائی،چھاﺅنی پرحملہ ناکام ،چارسیکیورٹی اہلکار شہید ،جوابی کارروائی میں 4خودکش بمبار ہلاک

Spread the love

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں چھاونی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4اہلکار شہید 4زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل کی صبح پانچ بج کر20منٹ کے قریب لورالائی شہر میں واقعہ کینٹ میں نا معلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا جن سے مقابلے کے دوران سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار منور ،بلال ،نکشاب،عقیل الدین شہید ہوگئے جبکہ امجد ،واجد ،رشید،شہباز شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،واقعہ کے اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور کمانڈوز کی بھاری نفری کو کوئٹہ سے طلب کرلیا گیا جنہوں نے کئی گھنٹوں طویل آپریشن کے بعد چار خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ،ذرائع کے مطابق دہشتگروں کا ہدف علاقے میں مقیم سکیورٹی اداروں کے افسران تھے تاہم تمام دفاتر اور افسران حملے میں محفوظ رہے،آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل کی گئی،جبکہ آپریشن مکمل ہونے پر علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ، حملے میں ملوث دہشتگروں کی شناخت کے لئے انکے جسم کے عضاءکے نمونے لیبارٹری ارسال کےے جارہے ہیں،واضح رہے لورالائی میں حملہ سال نو میں دہشتگروں کی پہلی کاروائی تھی ۔

Leave a Reply