لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

Spread the love

امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔دی ہِل کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام محمد علی کے اہلخانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کی اجازت لینے کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے یہ معاہدہ بس ہونے کو ہے۔ باکسنگ چیمپیئن محمد علی 3 جون 2016 کو انتقال کرگئے تھے، لوئی ویل ان کا آبائی شہر ہے جہاں انہیں دفن کیا گیا۔میئر گریگ فشر کا کہنا تھالوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کرلیا جائے گا، یہ وہی وقت ہے جب یہ شہر باکسنگ چیمپیئن کے اعزاز میں ‘آئی ایم علی’ (I Am Ali) فیسٹیول کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔ یہ اقدام عظیم باکسر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ہے، جبکہ اس کا ایک مقصد شہر میں سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔

Leave a Reply